غزل · نظمVerse

سبین یونس

محبت کا بیاں دل پر اثر انداز کیسے ہو

نظر انجام پر ہے فکر ہے آغاز کیسے ہو

وہی جوش جنوں بے چینیاں اور بے خودی پیہم

یہ علم و آگہی عشاق کی غماز کیسے ہو

اٹھا نا ہے سبھی کو بار اب اپنے ہی کاندھے پر

سبک رو تتلیوں کی سوئے گل پرواز کیسے ہو

خنک جذبے، سجل سوچیں، غنا ہے، رنگ اور آہنگ

جنوں، کوہ و بیاباں زمزمہ پرداز کیسے ہو

ہر اک رستہ چلا آتا ہے اپنی ذات کی جانب

یہ شہرت نیک نامی باعث اعزاز کیسے ہو

خیانت۔ بے حسی اور ظلم کی جب حکمرانی ہو

سکون و امن، خوشحالی ہو یہ اعجاز کیسے ہو

کوئی کیسے جیا کیسے مرا احساس تک نہ ہو

دم آخر ہمارا بھی کوئی دمساز کیسے ہو

مزید نظم

The Other

نظم · نظم

The Other

سنو ! ہوا کا گزر نہیں کمرے سیلن زدہ ہو رہے ہیں کوئی بات نہیں! ہوا سے میری جان پہچان ہے ہم اس سے بات کریں گے اور یہ جو دیواروں کے پلستر اکھڑ رہے ہیں؟…

ارشد معراج