مولوی عبدالحق کی خاکہ نگاری: ماہ نامہ قومی زبان کے تنقیدی سرماۓ کی بنیاد پر ایک تجزیہ (۱۹۶۱ تا ۱۹۹۰)
خلاصہ
جس میں خاص طور پر اُن مضامین کا تجزیاتی جائزہ لیا گیا ہے جو مولوی عبدالحق کی سرپرستی میں 1948ء میں انجمنِ ترقیِ اردو کے تحت شائع ہونے والے ادبی مجلہ "قومی زبان" میں شامل ہوئے۔مولوی عبدالحق کے انتقال (1961ء) کے بعد سے یہ مجلہ باقاعدگی سے ہر سال ایک خصوصی شمارہ بعنوان "مولوی عبدالحق نمبر" شائع کرتا آ رہا ہے، جس میں ان کی شخصیت، علمی و ادبی خدمات اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر علمی و تحقیقی مضامین شامل کیے جاتے ہیں۔یہ تحقیق 1961ء سے 1990ء تک کے دوران قومی زبان میں شائع ہونے والے ان مضامین اور خاکوں کا تنقیدی و تجزیاتی مطالعہ پیش کرتی ہے جن میں مولوی عبدالحق کی خاکہ نگاری پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اگرچہ یہ تحریریں مختلف شماروں میں منتشر ہیں، تاہم ان کا ایک جامع اور منظم مطالعہ اس سے پہلے نہیں کیا گیا تھا۔ان تمام تحریروں کو یکجا اور تجزیہ کے ذریعے اس تحقیق کا مقصد مولوی عبدالحق کی خاکہ نگاری کے اسلوبی خصائص، اخلاقی رجحانات اور انسانی قدروں کو اجاگر کرنا ہے، جو ان کے قلم میں مشہور شخصیات کے ساتھ ساتھ عام انسانوں کے خاکوں میں بھی نمایاں نظر آتی ہیں۔مزید برآں، یہ مطالعہ قومی زبان کے اس اہم کردار کو بھی واضح کرتا ہے جو مولوی عبدالحق کے ادبی ورثے کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے