ادبLiteratureمکمل شدہCompletedپی ایچ ڈیPhD
اردو سیرت نگاری پہ نو آبادیاتی اثرات : منتخب کتب سیرت کا تنقیدی اور تجزیاتی مطالعہ 1947 تا 1857
خلاصہ
ہندوستان میں نو آبادیاتی عہد میں انگریزوں نے ہر چیز کو عقلی پیمانوں پہ جانچنے کی کوشش کی۔ انھوں نے اسلام اور پیغمبر اسلام کی ذات کو بھی عقلی پیمانے سے پر کھا اور ان کی زندگی، معجزات اور تعلیمات پر منطقی و معروضی انداز سے اعتراضات اٹھائے۔ اس عہد کے سیرت نگاروں نے کس طرح مستشرقین کے اعتراضات کا دفاع کیا اور اردو سیرت نگاری کے انداز تحریر اور اس کی فکری روش میں کیا تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ ان کا مطالعہ اس مقالے میں ایڈورڈ سعید کی کتاب "شرق شناسی " سے اخذ کردہ نظری خاکے کے تحت کیا گیا ہے۔