پروفیسر یاسر اقبال

Prof. Yasir Iqbal

اسسٹنٹ پروفیسر اُردو، محقق موسیقی، گائیک، اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلباء جی ٹین فور

پروفیسر یاسر اقبال تعلیم اور تحقیق کے میدان میں ایک معتبر اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں اور پی ایچ ڈی سکالر ہیں۔۔ آپ اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبا جی ٹین فور اسلام اباد کے شعبۂ اردو سے بطور استاد وابستہ ہیں جہاں آپ نہ صرف تدریسی فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں بلکہ طلبہ میں ادبی ذوق اور شعور بیدار کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ آپ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے اردو میں ایم فل کیا اور " غزل گائیکی کے اسالیب" کے عنوان سے تحقیق کی جو کہ علمی، ادبی و ثقافتی حلقوں میں بہت مقبول ہوئی۔ آپ گاہے بگاہے مختلف ادبی و علمی تقاریب و کانفرنسز میں بطور محقق و مقرر شرکت کرتے رہتے ہیں۔ ​تدریس کے ساتھ ساتھ پروفیسر یاسر اقبال کا بنیادی شناختی اور تحقیقی حوالہ ادب اور موسیقی کا باہمی ربط ہے۔ آپ کلاسیکی موسیقی، بالخصوص غزل گائیکی سے گہرا تعلق اور فنی بصیرت رکھتے ہیں۔ موسیقی کے رموز و اوقاف اور اس کی باریکیوں سے آگاہی کے باعث آپ نے ایک ممتاز محقق کی حیثیت سے فنِ موسیقی پر متعدد جامع اور فکر انگیز مقالے قلم بند کیے ہیں۔